وہاب ریاض نے اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

November 30, 2021

قومی کرکٹر وہاب ریاض کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔

وہاب ریاض اہلیہ، زینب وہاب کے ہمراہ اپنی شادی کی آج آٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وہاب ریاض کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تقریب، مہندی سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔

وہاب ریاض کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’میری پیاری بیوی کے ساتھ ایک اور حیرت انگیز سال گزر گیا۔‘

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میںاہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہمیشہ میری حمایت کرنے اور میرے بچوں کی بہترین ماں بننے کے لیے آپ کا شکریہ، شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘