سوشل میڈيا پر بحرین پولیس میں نوکری کے اشتہار پر جم غفیر، جعلی ثابت ہونے پر ہنگامہ آرائی

November 30, 2021

سوشل میڈيا پر بحرین کی پولیس میں نوکری کا اشتہار دیکھنے کے بعد راولپنڈی شہر کے ٹیپو روڈ پر امیدواروں کاہجوم اکٹھا ہوگیا۔

اس موقع پر بحرین پولیس میں شمولیت کے متوقع امیدواروں کا اجتماع جلسے کا منظر پیش کرنے لگا۔

تاہم کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ اشتہار جعلی ہے، تو انٹرویوز کے لیے آنے والوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی اور احتجاجاً سڑک بند کردی۔