دو اسرائیلی ڈاکٹر اومی کرون ویرینٹ سے متاثر

November 30, 2021

اسرائیل کے دو ڈاکٹر کورونا کی اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ ڈاکٹروں میں ایک گزشتہ ہفتے لندن میں کانفرنس میں شرکت کرکے اسرائیل واپس آیا تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں ڈاکٹروں کو فائزر کی تین ڈوز لگ چکی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ متاثرہ ڈاکٹروں میں کووڈ 19 کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

لندن سے واپس آنے والے ڈاکٹر سے دوسرے ساتھی ڈاکٹر کو وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ اسرائیل میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی شناخت ہوئی ہے۔