ریاستی حکومتیں کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی لائیں، بھارت کی مرکزی حکومت کا مشورہ

November 30, 2021

بھارت کی مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کا مشورہ دیا ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ اس حوالے سے بھارتی وزارت صحت کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر ریاستیں کورونا ٹیسٹنگ تیز کریں۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ممبئی اور پونے میں اسکول کھولنے کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ کے کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔