یونان میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

November 30, 2021

یونان میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایتھنز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یونان کےوزیراعظم نے کہا کہ 5 لاکھ سے زائد بزرگ یونانی شہری اب بھی ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے انکار کرنے والوں کو ماہانہ 100 یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

یونانی وزیراعظم کے مطابق ویکسین سے انکار پر جرمانے کا اقدام سزا نہیں تحفظ ہے۔