یونان سے ترسیلات زر میں چار ماہ کے دوران 76.7 فیصد اضافہ

December 01, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)یونان میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 76.7فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تااکتوبر2021 تک کی مدت میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 126 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 76.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یونان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 71.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔