بابر پہلی بار سپر لیگ میں قیادت کرینگے

December 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی بار پی ایس ایل سیون میں کپتان کی حیثیت سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ منگل کوکراچی کنگز نےانہیں عماد وسیم کی جگہ کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے اس سے قبل وہ عماد وسیم کی کپتانی میں کھیلتے رہے ہیں۔ عماد وسیم کراچی کی قیادت میں کراچی پی ایس ایل فائیو جیت چکی ہے ۔