ملک میں مخلوط قومی حکومت قائم کی جائے، ضیاء عباس

December 01, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہاب وقت آگیا ہے کہ موجودہ حکومت کو بر طرف کر کے ملک میں مخلوط قومی حکومت قائم کی جائے جس میں الزام تراشی کی بجائے ملک کو بچانے اور خطرات سے نکالنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،موجودہ حکومت کو فارغ نہیں کیا گیا تو ملک کی سلامتی دائو پر لگ جائے گی، پاکستان میں صومالیہ اور کمبوڈیا جیسے حالات پیدا ہوجائیںگے۔موجودہ حکومت اپوزیشن پر الزام تراشی اور کرپشن کے نعرے کی آڑ میں اپنی نا اہلی اور بدعنوانی کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے جو اب بے نقاب ہوچکی ہے، وزیر اعظم کی جانب سے ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کے پیش نظر ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت اس بات کا اعتراف ہے کہ حکومت نے سیاسی اور معاشی سطح پر ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور عوام بد حالہوچکے ہیں آنے والے حالات ملک کے لئے بہت زیادہ پریشان کن ہیں اس میں ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو آنے والے چیلنجوں اور خطرات کا مقابلہ کر سکے ۔