مسرت قدیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی تین سال کیلئے چیئرپرسن منتخب

December 01, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار) فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) کی مسرت قدیم نئی چیئرپرسن منتخب ہوگئی ۔ فافن نیشنل کونسل نے گزشتہ روز ہونے والے انتخاب میں مسرت قدیم کو تین سالہ مدت کے لیے اپنی نئی چیئرپرسن منتخب کرلیا ہے ،مسرت قدیم سول سوسائٹی کا ایک معروف نام ہیں اور پیمان ایلومینائی ٹرسٹ نامی تنظیم کی سربراہ ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی فافن کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں۔نومنتخب چیئرپرسن مسرت قدیم فافن کی نو رکنی ایگزیکٹو کونسل کی سربراہ ہوں گی۔ یہ کونسل چاروں صوبوں سے منتخب ہونے والے دو دو ارکان اور مخصوص نشست پر منتخب ایک خاتون رکن پر مشتمل ہے۔