منیر احمد خان چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ مقرر

December 01, 2021

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے منیر احمد خان کو چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ مقرر کر دیا ہے۔ منیر احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ہیں۔نیشنل پریس ٹرسٹ وزارتِ اطلاعات و نشریات کا ذیلی ادارہ ہے۔صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔یہ تقرری نیشنل پریس ٹرسٹ ( چیئر مین کی تقرری) ایکٹ1972کی سیکشن فور کے تحت کی گئی ہے۔