نیشنل ورکشاپ نوجوان نسل کی رہنمائی میں مشعل راہ ہے، پی ٹی آئی

December 01, 2021

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا ذہن سازی اور منفی پروپیگنڈے کے خاتمے میںکردارمثالی ہے یہ ورکشاپ مستقبل میں بلوچستان کی نوجوان نسل کی رہنمائی میں مشعل راہ ہوگی ،کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر 12 کور بلوچستان اور حکومت داد کے مستحق ہیںجنہوں نے کم وسائل کے باوجود اتنا کامیاب ورکشاپ منعقد کروائی ،انہوں نے کہا کہ آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان نوجوان نسل کے لئے فکر سازی، شعور ، عملی طور پرمشاہدے اور ملکی و قومی مخالف تحریکوں اورمنفی پروپیگنڈوں کے خاتمے اورعلمی، معاشی، سیاسی، تجارتی اور انتظامی امور کی نامور اور مستند شخصیات سے سیکھنے اور مکالمے کا بہترین فورم ہےجو پاکستان باالخصوص بلوچستان کی نوجوان نسل کی رہنمائی میں مشعل راہ ہوگا ۔