طلباء کا غائب ہوناانتظامیہ کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے،چشتی

December 01, 2021

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی صدر عبدالرحیم صبا مرکزی جنرل سیکرٹری عباس لطیف نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے طلبا کی غائب ہونا حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے لاپتہ طلبا کی عدم بازیابی کسی سے المیہ سے کم نہیں۔حکومت کی ان ناروا اقدامات سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں طلبا کا ہوسٹل سے جبری لاپتہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ لاپتہ ہونے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تعلیمی اداروں سے اپنے نوجوانوں کو دور رکھ رہیے ہیں جو بلوچستان کے مستقبل کے لیئے نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبا سمیت تمام لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کیا جائے بلوچستان کے نوجوانوں کوتعلیم سے دور کرنا صوبہ سے زیادتی کے مترادف ہے۔