پشاور اپ لفٹ پروگرام کیلئے کمشنر کو خدمات پیش کردیں

December 01, 2021

پشاور ( جنگ نیوز) پشاور اپ لفٹ پروگرام کیلئے معروف آرگنائزیشن سیڈ نے کمشنر پشاور ڈویژن کو اپنی خدمات پیش کر دیں ابتدائی طور پر پشاور اف لفٹ پروگرام کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کی ٹیکنیکل معاونت کرینگی اور پلاننگ آفیسر کے ہمراہ مقامات کا دورہ کریں گی اس مقصد کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پروگرام اکانومسٹ سیڈ نازش آفراز وجیہ عامر ڈیلیوری ایسوسی ایٹ سیڈ اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق ‘مس سعدیہ پلاننگ آفیسر پشاور اپ لفٹ پروگرام محمد عدیل پراجیکٹ انجنیئر پشاور اف لفٹ پروگرام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر آرگنائزیشن کو پشاور اف لفٹ پروگرام کے لئے مقامات کا دورہ کرایا جائے گا اور آرگنائزیشن سے ٹیکنیکل معاونت حاصل کی جائے گی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پلیننگ آفیسر اور پراجیکٹ انجینئر کو آرگنائزیشن کے ساتھ پشاور اف لفٹ پروگرام کے لئے مقامات کا دورہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی کمشنر پشاور ڈویژن نے واضح کیا کہ پشاور اف لفٹ پروگرام کے منصوبوں کیلئے ایسی پلاننگ کی جائے کہ تمام منصوبے 3 تا 6 مہینے کے وقت میں مکمل کیے جائیں اس کے ساتھ ساتھ ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے کے ترقیاتی کاموں کے دوران عوام کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اس مقصد کیلئے آرگنائزیشن یکم دسمبر کو پشاور اف لفٹ پروگرام کے لئے مقامات کا دورہ کرے گی ۔