نوشہرہ ٗفلش لائٹس لگانے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

December 01, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ عمران خان اور ڈی ایس پی ٹریفک سیف علی خان کی نگرانی میں نوشہرہ میں جی ٹی روڈ مردان روڈ او ر دوسری شاہرائوں پر فلش لائٹس سرچ لائٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیاگیا ٹریفک پولیس نوشہرہ کے انچارج آفیسر سید جمیل شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ کریک ڈائون کے دوران سرچ لائٹس فلش لائٹس او ر کالے شیشے لگانے پر 100سے زائد گاڑیوں کا چالا ن کیا گیا لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 50 گاڑیوں تیز رفتار ی پر 150گاڑیوں اور زیادہ سواریاں بٹھانے پر 50گاڑیوں کاچالا ن کیاگیا شاہرائوں پر ناجائز تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون جی ٹی روڈ نظام پور روڈ مردان روڈ خویشگی روڈ زیارت کاکا صاحب روڈ اور مانکی شریف روڈ پر 150سے زائد ناجائز تجاوزات کا صفایا کردیاگیا۔