قومی ملکیتی پہاڑ پر غیر قانونی کام بند کیا جائے‘ملک سید روز صافی

December 01, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)صافی گربز کٹہ سرقوم ضلع مہند کے عمائدین نے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری قومی ملکیتی پہاڑ پر جاری غیر قانونی کام کو فوری طور پر بند کیا جائے جبکہ پہاڑ کی مبینہ جعلی لیز کرانے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگروزیر اعلی ہائوس کے سامنے دھرنا دینے سمیت اسلام آباد میں وزیر اعظم ہائوس کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے پشاور میں قومی مشران ملک سید روز صافی ،حاجی تاج محمد صافی ، ملک خانزادہ اور دیگر عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے مبینہ قبضہ مافیا نے ہماری قومی ملکیتی پہاڑ خانقاہ ماربل پر جعلی لیز کیا ہوا ہے اور غیر قانونی طریقے سے مال نکالا جا رہا ہے ،جبکہ مبینہ طور پر قبضہ مافیا کیساتھ نا م نہاد اور کرپٹ امن کمیٹی کے نام پر مقامی لوگ ،محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سب مل کر ان قبضہ مافیاز اور جعلی ٹھیکدار کی پشت پناہی کر رہے ہیں جسکی وجہ سے قوم کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے اس پہاڑ کے لیز میں بیوائوں اور یتیموں کا حق ہے جس پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے تاہم مبینہ جعلی ٹھیکدار سے ملکیت چھڑانے کی کوشش پر اثر رثوک کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ڈی ایس پی اور ڈی پی او نے فریق بن کر قوم کے تیس معزز مشران کو کے خلاف ایف ائی درج کی جو سر اسر انصافی ہے عمائدین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری قومی ملکیتی اراضی پہاڑ پر جاری غیر قانونی کام فوری بند کیا جائے ،غیر قانونی اور جعلی لیز کرنے پر ڈی سی ،ڈی پی او اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کی جائے ،جعلی ٹھیکدار کے نام پر جعلی لیز کو فوری منسوخ کیا جائے ،مشران پر درج ایف آئی آر ختم کی جائے۔