ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ‘سمیع اللہ خلیل

December 01, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا (اگیگا ) کی کال پر صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین نے تمام ضلعی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی ریکارڈ کروائے جبکہ دوسرے اضلاع کی طرح پشاور پریس کلب کے سامنے بھی سرکاری ملازمین نے مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت سمیع اللہ خلیل ،صدر علی ،عزیز اللہ خان ،،پروفیسر جمشید خان اور دیگر عہدیداروں نے کی ۔ مقررین نے کہا کہ اگر حکومت نے اگیگا قائدین کے مطالبات پر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہ کیا تو پھر ال گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے پلیت فارم سمیت سرکاری ملازمین ملک گیر احتجاج تحریک کا اعلان کرینگے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ،کنٹریکٹ ملازمین و اساتذہ کو مستقل کیا جائے ،پبلک ہیلتھ میں ختم شدہ آسامیاں بحال کرنے سمیت ممتا خان صدر ایپکا کو نوکری پر بحال کیا جائے اور موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی الائونس وغیرہ دیا جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔