ویمن کرکٹ ٹیم کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

December 01, 2021

عالمی وباء کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 دن کے لئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم نمیبیا سے ہوتی ہوئی آج صبح پاکستان پہنچی ہے، مقامی ہوٹل میں 27 افراد بشمول کھلاڑیوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس دوران تمام افراد کے پی سی آر اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے، 3 روز کے بعد عملہ اور کھلاڑی گھر جا سکیں گے۔