ایشین اسکواش، پاکستان کو بھارت سے شکست

December 02, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کوالالمپور میں کھیلی جانے والی ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کو بدھ کو بھارت کے ہاتھوں 2-1سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں پاکستان نے عراق کو 3- 0سے ہرایا، پاکستان کے طیب، ناصر اور احمد نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، بھارت کے خلاف ناصر اپنا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئے، عاصم خان اور طیب کو اپنے حریفوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔