ملک کی نمائندگی اور اچھی کارکردگی باعث فخر ہے، عبد ﷲ شفیق

December 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین عبد ﷲ شفیق نے چٹاگانگ ٹیسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ تمام تعریفیں ﷲ رب العزت کے لیے ہیں۔ ملک پاکستان کی نمائندگی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنافخر کی بات ہے۔ڈیبیو میچ میرے لیے ایک یادگار اور ناقابل فراموش لمحہ تھا، وہ احساس جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نیک خواہشات کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔