فٹبال، ینگ عزیز آباد سیمی فائنل میں

December 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ عزیز آباد نے پاکستان کپ فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ کوارٹر فائنل میں ینگ عزیز آباد اورمہران سوکر کا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پینلٹی ککس پر ینگ عزیز آباد نے 8-7 سے کامیابی حاصل کی۔