ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت ، کارروائی ہو گی، رانا مقبول

December 02, 2021

اسلام آباد ( جنگ نیوز) چیئرمین قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ رانا مقبول نے ٹرانسفارمر گرنے سے ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نےاپنے ردعمل میں کہا ہے کہ لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت قابل افسوس ہے جس کی جان چلی گئی اس کیلئے کمپنسیشن کی کیا حیثیت ہے۔کمیٹی اجلاس میں واپڈا ،لیسکو اور نیپرا کے حکام کو طلب کر لیا گیا ۔ کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالے افراد کے خلاف کارروائی کرینگے۔ اجلاس میں پٹرولیم قیمتوں کے معاملے کا بھی نوٹس لیا گیا ۔ رانا مقبول نے کہا کہ غریب کا جینا محال کر دیا گیا ہے،عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں مگریہاں بڑھ رہی ہیں۔