آرٹ گیلری میں فوٹو گرافی کی نمائش

December 02, 2021

لاہور(شوبزرپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں4 آرٹسٹوں کی فوٹو گرافی کی نمائش بعنوان ”آج کے نام“ کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں آرٹسٹ غضنفر بھنڈر،محمد الوارث،محمد سعید راؤاور سید اسرار حیدر کا کام آویزاں کیا گیا۔تصاویر میں رہنے سہنے کے انداز،آرٹ اینڈ کرافٹ، روزگار کے ذرائع،میلے ٹھیلے،گاؤں کی زندگی کو دیکھا یا گیا ہے۔