گوردوارا دربار صاحب واقعے پر پروپیگنڈہ، بھارتی سفارت کار کی دفترخارجہ طلبی

December 02, 2021

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گوردوارا دربار صاحب واقعے کے حوالے سے پروپیگنڈے پر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کار کو بھارتی پروپیگنڈے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق اور مذہبی مقامات کے تقدس کا خیال رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے گوردوارے پر پیش آئے واقعہ پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے، اقلیتیوں کے لیے غیرمحفوظ اور بدنام ترین بھارت کو اقلیتوں کےحقوق کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔