لاہورکی سموگ زدہ فضا میں 24 گھنٹے گزارنے کا مطلب 10 سگریٹ پھونکنا ہے

December 03, 2021

اسلام آباد(آئی این پی)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی پاکستانی شہریوں کی عمر لگ بھگ سوا چار سال گھٹا رہی ہے۔فضائی آلودگی کو جانچنے کے لیے کسی مانیٹر کی ضرورت نہیں، لاہور اور کراچی میں یہ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب محسوس ہونے لگی ہے، جب آسمان نیلےکے بجائے سرمئی نظر آنے لگے، حدنگاہ کم ہوجائے

عمارتیں دھندلی نظر آنے لگیں اور سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے آلودہ ذرات طبیعت بوجھل کرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ آپ انتہائی آلودہ فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لاہورکی فضا میں 24گھنٹے گزارنےکا مطلب یہ ہے کہ آپ نے 10کے قریب سگریٹ سلگائے ہوں۔ائیرکوالٹی لائف انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا ہے۔