حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو بھائی گرفتار

December 03, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی وصولی کے نتیجے میں کہ سید عمیر ولد رفیق میاں اور اس کا بھائی عابد ولد رفیق میاں کھارادر میں کیرئیر کے ذریعے پاکستان سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طور پر رقم کی منتقلی میں ملوث اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔