اختر کالونی میں تیزاب گردی، 2 خواتین زخمی

December 03, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمودآباد تھانے کی حدود اخترکالونی گلی نمبر تین میں واقع مکان میں تیزاب پھینکنے کا واقعہ رونما ہوا جس میں دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسر نے اپنی سابقہ اہلیہ ثنا پر تیزاب پھینکا جس کی زد میں آکر ایک اور خاتون شازیہ بھی جھلس گئیں ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ متاثرہ خاتون ثنا کے والد کا کہنا ہے کہ واقعہ میں یاسر نہیں بلکہ شہزاد نامی شخص ملوث ہے۔