لاہور ہائیکورٹ، حلقہ 133، ضمنی انتخاب کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواران کی نااہلی کی درخواست مسترد

December 03, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے قومی اسمبلی کے حلقہ 133 سے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواران کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے درخواست گزار کو کہا کہ آپ کو ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا چاہئے تھی ،انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خود کارروائی کرنی چاہئے،سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف یہ ای سی پی میں اپیل دائر کرسکتے ہیں،اس پر عدالت نے کہا کہ جب داد رسی کے لئے ایک فورم موجود ہو عدالت حکم جاری نہیں کرسکتی۔