یو اے ای: ڈرون ڈلیوری کی بہترین سروس فراہم کرنے کا نیا ریکارڈ

December 03, 2021

دبئی(اے ایف پی) اسمارٹ موبیلیٹی سلوشنز کمپنی برق ای وی نے 13.584 کلومیٹر فاصلے تک ڈرون کے ذریعے ڈلیوری سروس فراہم کرکے گنیز ورلڈ کے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔ڈرون نے واپسی کیلئے 18.065کلومیٹر تک پرواز کی جو کسی بھی ڈرون کی جانب سے طے کردہ طویل فاصلہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق برق ای وی کی کامیابی متحدہ عرب امارات کے تکنیکی انفرااسٹرکچر کا ثبوت ہے جو اسے جدت کا مرکز اور جدت اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے اسٹارٹ اپس کیلئے ایک لانچنگ پیڈ فراہم کرتا ہے۔