لوگوں کا روزگار کیلئے باہر جانا پی ٹی آئی کے بیانیہ کی نفی،تجزیہ کار

December 03, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا لوگوں کا بیرون ملک نوکری کیلئے جانا پاکستان کی کامیابی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان سے لوگوں کا روزگارکیلئے باہر جانا پی ٹی آئی کے بیانیہ کی نفی ہے

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے پوچھے بغیر اپنے اسٹیٹ بینک سے بھی پیسے نہیں نکال سکتا،محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ ان کی حکومت میں معیشت اتنی اچھی ہوگی لوگوں کو باہر نوکریوں کیلئے جانا نہیں پڑے گا بلکہ لوگ روزگار کیلئے پاکستان آئیں گے

افسوسناک طور پر پی ٹی آئی حکومت ملک سے برین ڈرین کا کریڈٹ لے رہی ہے، پڑھے لکھے لوگوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ پاکستان چھوڑ دیتے ہیں۔