ماڈل کی بچیوں کو اسمگل کرنیوالی ملزمہ کا نام ای سی ایل میں شامل

December 03, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) عدالت عظمیٰ نے معروف ماڈل صوفیہ مرزا کی دو بچیوں کو مبینہ طور پردبئی اسمگل کرنے کے مقدمہ کی ملزمہ صدف ناز کی ہائی کورٹ سے منظور ہونے والی ضمانت کی منسوخی سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران ملزمہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندہ کو طلب کرتے ہوئے ان سے دونوں بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔