نااہلی کیس میں صوبائی وزیر یاسر ہمایوں کو نوٹس جاری

December 03, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی 21 چکوال سے پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی یاسرہمایوں نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ یاسر ہمایوں کو ڈرگ ایکٹ کے تحت تین سال سزا اور جرمانہ ہوا، درخواست گزار کے مطابق عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت یاسر ہمایوں نے سزا چھپائی۔