ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کاکام جاری ہے، الخدمت فائونڈیشن

December 03, 2021

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد نے کہاہےکہ ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کاکام جاری ہے گھروں کی تعمیر سمیت راشن وگرم کپڑے اورخیمے بھی تقسیم لئیے جارہے ہیں ۔غربت وبے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان کی اکثرآبادی کھانے کو ترس رہی ہے ۔ان حالات میں انہیں راشن ودیگر بنیادی ضروریات کی انتہائی سخت ضرورت ہوتی ہے ،سماجی فلاحی تنظیمیں ،مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کے ہرنائی ریلیف ورک سمیت دیگر اجتماعی فلاحی تنظیموں میں ساتھ دیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہرنائی میں راشن تقسیم کرنے اور قلعہ سیف اللہ میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ زدگان اب بھی امداد کے منتظر ہیں تباہی زیادہ ہوئی ہے جبکہ حکومتی یا میڈیا رپورٹس میں کم تباہی دکھائی گئی ہے۔ہمارے رضاکاروذمہ داران اب بھی ہرنائی کے متاثرہ علاقوں میں سروے وخدمات کے کاموں میں مصروف ہیں۔ فلاحی وسماجی کام کی پہلے کی نسبت اب زیادہ ضرورت ہے ۔