شازیہ منظور کی بھارتی گلوکار کیساتھ ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل

December 03, 2021

پاکستانی معروف سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دینے والے گلوکارہ شازیہ منظور کو دیکھے عرصہ بیت گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی شازیہ منظور کی اب نئی ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو خوش کر دیا ہے۔

شازیہ منظور کے فین اِن ویڈیوز سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو دیکھ کر اُن کے پرانے گانوں کی کمنٹ باکس میں یادیں بھی تاہ کر رہے ہیں۔


شازیہ منظور کی ایک ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھارتی گلوکار گیری سندھو کے ساتھ گانا گا رہی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک فراری گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر ٹک ٹاک ویڈیو میںمداحوں کو گانا سنا رہی ہیں۔