اومی کرون، سندھ میں بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

December 03, 2021

سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق بوسٹر کے لئے پہلی ویکسین کے ڈوز 6 ماہ مکمل ہونا لازمی ہیں۔

بوسٹر ڈوز ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگے گی۔

بوسٹر ڈوز جناح، چلڈرن اسپتال، ایکسپو سینٹراور ڈاؤ اوجھا کیمپس میں لگائی جارہی ہے۔

ویکسین کی فراہمی سے دیگر سینٹرز میں بھی سہولت شروع کردی گئی ہے، سینٹرز میں بوسٹر ڈوز لگانے کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔