معین خان کا سرفراز احمد بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ

December 03, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ د ے دیا۔

ایک بیان میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے سرفراز احمد کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو سمجھنا چاہیے کہ بغیر پرفارمنس کم بیک ممکن نہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ بہترین آپشن رہے ہیں، انہیں اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے کیریئر کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اہم موقع ہے۔

معین خان نے اپنے صاحبزادے سے متعلق کہا کہ خواہش ہے پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اب اچھا پرفارم کررہی ہے، ٹی20 کرکٹ میں اعظم خان پی سی بی پلانز کا حصہ ہیں۔