انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا

December 03, 2021

انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 35 پیسے اضافہ ہوا ہے، کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 176 روپے 77 پیسے ہے۔

کاروباری دن میں ڈالر بیچنے کی آفر 177 روپے 15 پیسے تک رہی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے دام ڈیڑھ روپیہ بڑھ کر 179 روپے 50 پیسے ہے۔