میکسیکو میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ، نائب وزیر صحت

December 03, 2021

لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کے نائب وزیرصحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جنوبی افریقہ سے آنے والے 51 سالہ میکسیکن شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

میکسیکن نائب وزیر صحت نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

دریں اثنا امریکی ریاست نبراسکا میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق 23 نومبر کو نائیجیریا سے آنے والے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

واشنگٹن سے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر پانچ افراد کا ممکنہ طور پر متاثرہ مسافر سے رابطہ تھا۔