یورپین یونین میں کورونا وائرس کی ایک ارب خوراکیں فراہم

December 04, 2021

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے مطلع کیا ہے کہ یورپین یونین میں کورونا وائرس کی ایک ارب خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مزید مطلع کیا کہ اس کے ساتھ ہی آئندہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک mRNA ویکسین کی مزید 360 ملین خوراکیں فراہم کردی جائیں گی۔ جوکہ یورپ میں مکمل ویکسین کورس کرنے والے افراد کیلئے بوسٹر کے طور پر کافی ہوں گی۔