برینٹ سنٹرل ماسک کے چیئرمین ظفر اقبال انتقال کرگئے

December 04, 2021

لندن (نمائندہ جنگ) سنٹرل ماسک برینٹ کے چیئرمین مرزا ظفر اقبال گزشتہ روز 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ پاکستان کمیونٹی سنٹر برینٹ کے چیئرمین کونسلر طارق ڈار ایم بی ای کے مطابق مرزا ظفر اقبال برینٹ مسجد کے بانیوں میں سے تھے۔ انہوں نے پاکستان سینٹر کے بانی چیئرمین بشیر ڈار، نذیر ڈار اور راجہ محمد ریاض کے ساتھ مل کر برینٹ مسجد کی بنیاد رکھی اور اسے مکمل کیا۔ مرزا ظفر اقبال کو پاکستان کے علاقے مندرہ میں سپردخاک کیا جائے گا۔ ان کی میت کو پاکستان لے جانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، کمیونٹی و مذہبی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برٹش پاکستانی ایک محسن اور بزرگ رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔