آسٹریا میں لاک ڈائون کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی

December 04, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ ) آسٹریا میں دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے لگی اور مریضوں کی تعداد آدھی رہ گئی، آسٹرین وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6738 نئے کیسز اور 68 اموات ہوئیں،صورتحال میں بہتری پر آسٹرین حکومت نے سُکھ کا سانس لیا ہے، آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 2537 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے، انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں شدید بیماروں کی تعداد 649 ہے۔