دنیا بھر میں مزید 4کروڑافراد کو امداد کی ضرورت

December 04, 2021

نیویارک ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آئندہ برس دنیا بھر میں مزید 4کروڑ افراد کو امداد کی ضرورت ہو گی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ 2022 ء میں 27کروڑ انسانوں کی ضروریات پوری کرنے کی تیاری کر رہا ہے ،جب کہ رواں سال 25کروڑ افراد کو امداد دی جا چکی ہے۔ عالمی ادارے کی ذیلی تنظیم اوچھا کی تازہ ترین رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت ہر انتیسوویں انسان کو امداد یا تحفظ کی ضرورت ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عالمی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، نقل مکانی کی بڑھتی ہوئی شرح، موسمیاتی تبدیلیاں اور کورونا وائرس کے اثرات شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ضرورت مند افراد افغانستان، ایتھوپیا، یمن اور میانمار سے تعلق رکھتے ہیں۔