سندھی ثقافت ڈے، شہر دلہن کی طرح سج گئے، ہر طرف اجرک و سندھی ٹوپیوں کی بہار، 5 دسمبر کو میلے ہونگے

December 04, 2021

خیرپور /سیٹھارجہ/ہالا(بیورورپورٹ/نا مہ نگاران) سندھی ثقافت ڈے ،شہر دلہن کی طرح سج گئے،ہر طرف اجرک و سندھی ٹوپیوں کی بہار،5 دسمبر کو میلے ہوں گے،خیرپور سندھی ثقافت ڈے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا سڑکوں پر سندھی اجرک و سندھی ٹوپیوں کے بازار سج گئے 5دسمبر کو سڑکوں پر لوگوں کے میلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپو رمیں سندھی ثقافت ڈے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے سڑکوں پر سندھی اجرک و سندھی ٹوپیوں کے بازار سج گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر سندھی ثقافت کے اسٹال لگا لیے گئے ہیں شہر کے تمام علاقوں میں سندھی ثقافت کی خوشیوں کا سما ں ہے مختلف تنظیموں نے 5دسمبر کو ریلیاں نکالنے کے پروگرام بنائے ہیں ثقافتی تنظیموں کے مطابق اتو ار کے روز شہر بھر کی سڑکوں پر ہزاروں لوگوں کے ہجوم اور میلے ہوں گے تنظیموں نے ڈھول بجانے والے منگنہاروں کو بوک کر لیا ہے جبکہ سندھی ثقافت کے راگ گانے والے فنکار بھی بوک ہو گئے ہیں شہر کی گلی گلی میں ڈھول بجیں گے ثقافتی تنظیموں کے کارکن بھنگڑے ڈالیں گے اور راگ کی محفلیں منعقد کریں گے سندھی اجرک اور سندھی ٹوپیوں کے اسٹالوں پر خریداروں کا بڑا رش لگا ہوا ہے 5 دسمبر کا دن سندھی ثقافت کی تاریخ کا منفرد اور مثالی دن ہو گا ۔