این سی او سی، بوسٹر ویکسین کے لئے عبوری گائیڈلائنز جاری

December 04, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں لہٰذا غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی،مخصوص عمرکے افراد کے لیے بوسٹرویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی،بوسٹر پہلی ویکسی نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گا اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ بوسٹر ویکسین سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے۔ این سی او سی کے مطابق بوسٹر خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا مختلف بھی ہوسکتی ہے جب کہ بوسٹرلگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔