لیگی رہنما رانا ثنا کے داماد رانا احمد شہریار خاں آصف بٹ قتل کیس میں بری

December 04, 2021

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ خاں کے داماد رانا احمد شہریار خاں کو آصف بٹ قتل کیس میں بری کردیا گیا ایڈیشنل سیشن جج عرفان حیدر کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ میں گزشتہ روز فیصلہ سنایا گیا۔ رانا شہریار سمیت دیگر کے خلاف تھانہ سمن آباد میں 26 اکتوبر 2016 ء کو نصیر احمد عرف آصف بٹ کے قتل کے الزام میں درج مقدمہ کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں رانا شہر یار خاں کو 9 اگست 2019 کو لاہور سے اس وقت گرفتار بھی کیا گیا تھا جب وہ رانا ثناءاللہ خاں کی عدالت پیشی کےموقع پر سیشن کورٹ لاہور میں موجود تھے ۔ عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر رانا شہریار خاں کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔