نورا فاتحی کی حجاب میں تصویریں وائرل

December 04, 2021

بھارتی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فاتحی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیںجس میں اُنہوں نے حجاب کیا ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر نورا فاتحی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میںنورا فاتحی کو سیاہ لباس میں حجاب کی طرح دوپٹہ اوڑھے ہوئے کسی مسجد نما سیاحتی مقام پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

نورا فاتحی کی جانب سے حجاب میں شیئر کی گئی ان تصویروں کے کیپشن میں اپنے تاثرات سے متعلق لکھا گیا ہے کہ ’یہ بہت خوبصورت تھا۔‘

نورا فاتحی کی تصویروں میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دوست کے ہمراہ گھوم پھر رہی ہیں، اس دوران دونوں نے حجاب اور عبایا بھی پہنا ہوا ہے۔

نورا فاتحی کے مداحوںکی جانب سے اس پوسٹ پر خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔