پاکستان کا ’جمیز بانڈ‘ کون ہے؟

December 04, 2021

پاکستانی خوبرو اداکاروں کے درمیان ہونے والے ’جیمز بانڈ‘ کے مقابلے میں مداحوں نے معروف اداکار عدنان صدیقی کو پاکستان کا جیمز بانڈ قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ شب برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی کی جانب سے ’جیمز بانڈ‘ تھیم پر مبنی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


اس تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروںنے ’جیمز بانڈ‘ جیسے لباس میں شرکت کی اور محفل لوٹ لی۔


پاکستان کے اِن خوبرو اداکاروں میں احد رضا میر، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عمران اشرف سمیت اداکارہ مہوش حیات، میزبان مدیحہ نقوی، ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران سب ہی فنکار سیاہ پینٹ کوٹ پہنے جمیز بانڈ کا روپ دھارے ہوئے نہایت پر اعتماد اور خوبصورت نظر آرہے تھے۔


اس تقریب سے لی گئی ویڈیوز اور تصویریں اس وقت خوب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جس میں مداحوںکی جانب سے کمنٹ سیکشن میں پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا اصلی جیمز بانڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مداحوں کا احد رضا میر کے ٹرٹل نیک ( ہائی نیک ) کے اوپر گلے میںچین پہننے پر بھی مذاق بنایا جا رہا ہے۔