فیضان شیخ کا عفت عمر کو اسلامی تاریخ پڑھنے کا مشورہ

December 04, 2021

معروف پاکستانی اداکار فیضان شیخ نے ساتھی اداکارہ عفت عمر کو اسلامی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

فیضان شیخ نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عفت عمر کے حالیہ انٹرویو میں نامور مسلمان رہنماصلاح الدین ایوبی کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’ برائے مہربانی تھوڑی سے تاریخ پڑھ لیں، نہ خود کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’پوری دنیا جانتی ہےصلاح الدین ایوبی کو‘۔

اداکار نے لکھا کہ’اور پوری دنیامیں مختلف مذاہب سے کہانیاں لی جاتی ہیں اور سچے کرداروں پر پراجیکٹس بنتے ہیں‘۔

فیضان شیخ نے لکھا کہ’اس حوالے سے پیغام تو ہالی ووڈ میں بھی دیا گیا تھا‘۔

انہوں نےاسلامی تاریخ پر بننے والی ہالی ووڈ فلموں کے نام بھی بتائے۔

اداکار نے لکھا کہ’ہالی ووڈ میں نامور مسلمان کرداروں پر فلمیں بنائی گئیں حالانکہ یہ ان کی تاریخ نہیں ہیں‘۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ’ اگر اس پراجیکٹ میں آپ کاسٹ ہوجائیں گی تو سب ٹھیک ہوجائے گا‘۔

واضح رہے کہماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھاکہ صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں، ترکوں نے ہم پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ترکوں نے ہم پر حملہ کیا، ہمیں افسانوی کرداروں کی ضرورت نہیں، ہمیں سائنسدانوں کی کہانیوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ایک بھی سائنسدان نہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہو۔