گلشن اقبال، 2 شہریوں کو زخمی کرکے فرار ہونیوالا ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

December 05, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال بلاک 3 سلیم سینٹر پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موٹر سائیکل مکینک کی دکان پرفائرنگ سے 2 افراد شاہ زیب اور سید مامون علی زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ ڈکیتی کی نیت سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار 3مسلح ملزمان نے کی۔ فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم کی موٹرسائیکل گلشن اقبال تھانے کی حدود میں پنکچر ہو گئی کہ عزیز بھٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کا دعویٰ ہے کہ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈکیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کے قبضے سے شہری سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور پستول برآمد کیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیٹ کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ الآصف اسکوائر کا رہائشی تھا اور چار بار ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔