وزیراعلیٰ سندھ زرداری کے فرنٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں، مراد سعید

December 05, 2021

کراچی (نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آصف زرداری کی کرپشن میں فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں،ہفتہ کے روز وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے فور ، کے سی آرپروفاقی حکومت نے کام شروع کردیا ہے،صوبے میں تعلیم اور صحت کی ابتر صورتحال ہو چکی ہے ،ا سکولوں میں طلباءکی بجائے مویشی بندھے نظر آتے ہیں ،یہاں تک کے کتے کے کاٹے کی ویکسین تک موجود نہیں ،وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام کو راشن کے بجائے بھاشن دینا شروع کر دیا ہے بلاول بھٹو زرداری سے جب سوال کیا جاتا ہے تو وہ نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔