پنجاب میں بھی سکول بلدیاتی اداروں کے ماتحت کر نیکی منصوبہ بندی

December 05, 2021

اسلام آباد ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ )اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے ماتحت کرنے کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب کے بھی ہائیر سیکنڈری لیول تک تمام سکول بلدیاتی اداروں کے ماتحت کر نے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سکول بلدیاتی انتخابات کے بعد ان اداروں کے سپرد کر دیئے جائینگے ۔ ادھر اساتذہ تنظیموں نے بھی اس مجوزہ اقدام کے خلاف اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پنجاب ایجوکیٹر زاسوسی ایشن کے رہنما بشارت نے بتایا کہ اس اقدام سے سکولوں میں سیاسی مداخلت بڑھے گی اور معیار تعلیم بھی بری طرح متاشر ہو گا ۔